رمضان المبارک قربانی’ صبر اور یکجہتی کا درس دیتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چوہدری ارسلان منیر کاہلوں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، قربانی، محبت اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں تقوی، پرہیزگاری اور دوسروں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ ہم ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ اپنے کردار کو سنوارنے، حقوق العباد کی ادائیگی اور مستحق افراد کی مدد کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ خیرات اور صدقات دیں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی دل کھول کر مدد کریں اور اپنے ارد گرد موجود افراد کا خاص خیال رکھیں۔چوہدری ارسلان منیر کاہلوں ایڈووکیٹ نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عام آدمی کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس مہینے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، بھائی چارے کو فروغ دیں اور ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہم سب کو رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنی زندگیاں اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے کی ہدایت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں