پولیس حراست سے فرار ہونیوالا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،2ساتھی فرار

جڑانوالہ (نامہ نگار) قتل کے مقدمہ میں گرفتار پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کی حراست سے فرار ہونیوالا 51مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،2 ساتھی فرار ہو گئے، جاں بحق ہونیوالا ڈاکو 28 فروری کو پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کی حراست سے گھسیٹ پورہ کے قریب فرار ہوا اور ڈکیتی راہزنی قتل اقدام قتل جیس51یمقدمات میں مطلوب و ملوث تھا، تفصیلات کے مطاب پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر ڈاکوں نے شہری سے موٹر سائیکل نمبری 9012 ہنڈا 125 و نقدی چھین لی ہے اور فرار ہو گئے ہیں جس پر علاقہ کی ناکہ بندی کی گئی انچارج چوکی مکوانہ شاہد رشید نے دوران گشت اشفاق ملز کے قریب 3 کس مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر ایس پی ٹان ضیا الحق ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو جاں بحق ہو گیا جسکی شناخت ندیم مسیح ولد بوٹا ساکن ینکس آباد ننکانہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ میں جاں بحق ہونیوالے ڈاکو کو تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے قتل اور ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 190/25 میں گرفتار کیا ہوا تھا اور ریمانڈ پر تھا جس کو 28 فروری 2025 کو علاقہ تھانہ بلوچنی سے برآمدگی پسٹل لے جایا جا رہا تھا کہ وہ گھسٹ پورہ کے قریب پولیس حراست سے فرار ہو گیا تھا پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ڈاکو ندیم مسیح ڈکیتی راہزنی قتل اقدام قتل جیسے 51 مقدمات میں مطلوب و ملوث تھا اور علاقہ میں خوف و دہشت کی علامت بنا ہوا تھا پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ اسکے فرار ہونیوالے 2 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار جا رہے ہیں پولیس نے ڈکیتی کے دوران چھنننی گئی موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کے فرار ہونیوالے ساتھی ڈاکوں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں