سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا پلان طلب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے فیصل آباد شہر کی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کا فیصلہ کرلیا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے میونسپل کارپوریشن سے پلان بھی طلب کرلیا ہے۔انہوں نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی و دیگر متعلقہ محکموں کو اس حوالہ سے مثر حکمت عملی کے تحت کام کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ لی۔ کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ گھنٹہ گھر اوربازاروں کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کئے جائیں بازاروں سے بجلی کی تاریں انڈر گرائونڈ کروانے کا موثر لائحہ عمل بنائیں۔ انہوں نے مزید احکامات دیئے کہ شہرکے تمام مین ہولز کور ہونے چاہیں،زیبرا کراسنگ،ٹریفک لین اور کیٹ آئیز لگائی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ کینال روڈ پر پلانٹیشن کرائی جائیگی۔ اجلاس میں اے سی سٹی عتیق اللہ،اے سی صدر ذوالقرنین،ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نوید اقبال،ڈی ڈی ایل جی شہزاد اکرام،سی او ایم سی ایف علی عباس بخاری اورسی او ضلع کونسل فیصل شہزاد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں