فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہرہ آفاق قوالی ”مست مست دم مست قلندر مست مست ” اور ”میلے نیں وچھڑ جاناں” سمیت لازوال گیتوں کے خالق نامور پنجابی شاعر بری نظامی کو ہم سے بچھڑے28برس بیت گئے ان کی یاد میں ایک مقامی اخبار اور صوفی ازم کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ و محفل سماع کل مورخہ 15مئی 2026ء بروز جمعتہ المبارک8بجے شب اقبال ہال میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں ہو گی۔جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر ندیم ناصر ہوں گے تقریب میں سدا بہار ایم پی اے میاں طاہر جمیل بطور مہمان اعزاز شرکت کریں گے شعرا کرام میں پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد قادری، پروفیسر ریاض احمد قادری اور محمد جمیل چشتی بری نظامی کو منظوم انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے محفل سماع میں معروف قوال عباد علی عباد و ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اس تقریب میں بری نظامی کے فرزند عقیل بری سمیت متعدد شعرا کرام اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہو گی تقریب کی میزبانی مقامی صحافی محمد جمیل سراج کریں گے یاد رہے نامور شاعر بری نظامی کے مجموعہ کلام کو ان کے شاگرد خاص جمیل سراج نے ہی “قدراں” کے نام سے شائع کیا ہے بری نظامی 28 برس قبل 14 مئی 1998 کو دار فانی سے کوچ کر گئے تھے ان کے کلام کو نصرت فتح علی خان اور عطا اللہ عیسی خیلوی سمیت متعدد گلوکاروں نے اپنی آواز کے جادو میں سمویا ، فیصل آباد کے سابق ڈی سی او نور الامین مینگل نے بری نظامی کی پنجابی زبان کی خدمت کے اعتراف میں 16 اگست 2014 کو ایک خصوصی تقریب میں بیرون اقبال سٹیڈیم چوک کو ان کے نام سے منسوب کیا ہے۔




