کلبھوشن کی گرفتاری کو9سال مکمل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی بلوچستان سے گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، کلبھوشن حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ کلبھوشن نے ناصرف پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس کا ہدف سی پیک، گوادر بندرگاہ اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینا تھا۔ بھارتی نیوی کے کمانڈر رینک حاضر سروس آفیسر کلبھوشن کو دو ہزار سولہ میں پاکستانی ایجنسیوں نے چمن کے علاقے ماشخیل سے گرفتار کیا تھا۔بھارت کا کلبھوشن جادھو کا مقدمہ لڑنا پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردانہ کاروائیوں کا اعتراف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں