اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم مثالی قدم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اقلیتی برادری کو مینارٹی کارڈز تقسیم کرنے کے حوالے سے اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خاں اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے وژن کیمطابق ،وزیر اعظم میاں محمد شہباز شرہف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں اقلیتوں کے لیے بے شمار اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر اہم شعبوں میں ان کی مدد کے لیے مختلف سکیمیں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مائنارٹی کارڈز اقلیتی برادری کے افراد کو شناخت فراہم کرنے کی طرف اہم قدم ہے-رانا ثنا اللہ خاں نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے-صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ مائنارٹی کارڈز، اقلیتی برادری کے افراد کو شناخت فراہم کرنے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہیں۔ پنجاب حکومت کا یہ اقدام اقلیتی برادری کے لئے ایک اور مثالی قدم ہے جس کے ذریعے انہیں نہ صرف اپنے حقوق کی پہچان حاصل ہو گی، بلکہ انہیں حکومت کی مختلف سکیموں اور پروگراموں میں شرکت کی سہولت بھی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں اقلیتی برادری کے لیے بے شمار مثالی اقدامات کیے ہیں۔ مینارٹی کارڈز ان میں سے ایک اہم ترین قدم ہے جس سے اقلیتی افراد کی شناخت کو نہ صرف قانونی تحفظ ملے گا بلکہ انہیں حکومتی سہولتوں تک رسائی بھی ممکن ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ایک سالہ دور میں اقلیتی برادری کے لیے کیے گئے اس بات کا غماز ہیں کہ پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح کے لیے اپنے عزم کو مزید مستحکم کیا ہے۔بہت جلد اقلیتی بچوں کے لئے ای لرننگ پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے-تقریب میں شریک اراکین صوبائی اسمبلی نیاس اقدام کو سراہا اور اس بات کا عہد کیا کہ پنجاب حکومت کے اقلیتی برادری کے لیے جاری اقدامات میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں تصدیق کے بعد تقریبا”8 ہزار اقلیتی افراد کو مینارٹی کارڈز دیئے جارہے ہیں-تقریب میں اختتام پر رانا ثنا اللہ خاں اور رمیش سنگھ اروڑہ نے کارڈز تقسیم کیئے اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی عارف محمود گل،عظمی جبیں راجہ اور قدسیہ بتول ,وائس چانسلر زرعک یونیورسٹی ڈاکٹر محمد سرور خاں، مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان منان،آزاد علی تبسم،جعفر علی بوچہ،فقیر حسین ڈوگر،راجہ دانیال،ملک رزاق خالد ، رانا عباس و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں