فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ فیصل آباد بدلتے موسم میں ڈینگی مچھر سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے محکموں کو انسداد ڈینگی کیلئے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس بڑھانے اور ٹیموں کو فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی میں صحت و لاینز ڈیپارٹمنٹس کی گائیڈ لائن جاری کردی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ پورٹل پر موصول شکایات کو مقررہ وقت کے اندر نمٹایا جائے۔انسداد ڈینگی بارے فرضی اعدادوشمار کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تدارک ڈینگی کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پی ایچ اے،واسا،ایف ڈبلیو ایم سی گلی محلوں میں صفائی اور پانی کلیئر کروائیں۔سکولز کالجز کی چھتوں کو پانی سے کلیئر کرایا جائے۔اجلاس میں ڈی سی کو بتایا گیا کہ تین ماہ میں ڈینگی کے 4کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔




