ماموں کانجن (نامہ نگار)سی پی او فیصل آباد کی ماموں کانجن میں کھلی کچہری کا انعقاد سائیلن کے مسائل سن کر موقع پر متعلقہ افسران کو حل کے لییفوری احکامات جاری کئیتفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاجزادہ بلال عمر کی ماموں کانجن بنگلہ چوک ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں سی پی او فیصل آباد صاجزادہ بلال عمر نے سائلین کے مسائل سنے موبائل بازارایسوسی ایشن کے دوکانداروں۔سزی منڈی کے آڑھتیوں نے اپنے مسائل بیان کئے اور فوری طور پر ان کے مسائل حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کئے اس موقع پر ایس پی۔ڈی ایس پی تاند لیا نوالا۔ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن الیاس بیگ سمیت سرکل بھر کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے سی پی او فیصل آباد صاجزادہ بلال عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جارہا ہے انسداد جرائم اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے لو گوں کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری کے اقدام کو سراہا آخر پر سی پی او فیصل آباد صاجزادہ بلال عمر نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے




