PTI نے اپنے دور اقتدار میں معیشت کا بیڑہ غرق کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر اسرار منے خان نے کہاہے کہ امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ اظہار تشکر کردار کے اعتراف کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی سوالیہ نشان بن گئی ہے اب واضح ہوگیاہے کہ فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے خواہش کے مطابق نہیں- جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے بڑا مسئلہ مہنگائی تھاجسے اللہ کی مہربانی سے وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حل کر دیا ہے۔ میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق باالخصوص غریب عوام کسانوں طلبا اور دیگر طبقات کی تکلیف کو ریلیف میں تبدیل کیا گیا ہے رمضان نگہبان پیکج کے تحت لاکھوں خاندانوں کوان کی دہلیزپررقم فراہم کی جارہی ہے۔ بہت جلدبجلی کے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کو سولر پینل بھی فراہم کئے جارہے ہیں جس کے بعدمہنگی بجلی کا مسئلہ بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ پاور کمپنیوں کے معاہدے ختم ہونے کے بعد اپریل میں وسیع پیمانے پر قیمت بھی کم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پونے چارسالہ اقتدارمیں معیشت کابیڑہ غرق اور غریب عوام کوزندہ درگور کیا جبکہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں نہ صرف مہنگائی کنٹرول کی بلکہ اپنی چھت اپناگھرسمیت درجنوں منصوبے پیش کئے ہیں جن سے غریب عوام خوشحال ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں