24گھنٹو ں میں18گرانفروش گرفتار،7دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے مصنوعی مہنگائی کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع میں پھلوں اور سبزیوں سمیت آٹا و چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے-ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران گراں فروشی کے مرتکب مزید 18دکاندار گرفتار کرلئے جبکہ ایک کیخلاف مقدمہ کا اندراج کرادیا گیا-پرائس ایکٹ کے تحت 7دکانوں کو سربمہر کرکے کارروائی شروع کردی گئی-گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی پر 53 دکانداروں کو 1لاکھ 54ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پرائس ایکٹ کے تحت جرمانوں و کریک ڈائون پر فوکس کیئے ہوئے ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عوامی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گراں فروشی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو براہ راست جیل بھجوانے کے اختیار دیے گئے ہیں۔ سبزی و غلہ منڈی سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین میں مڈل مین کا کردار ختم کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں