ریلوے افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی

لاہور(بیوروچیف)ریلوے ہیڈکوارٹر میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی، ہفتے میں 6 دن کام ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما حنیف عباسی کے ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد لاہور میں واقع ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر میں افسران اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں