اختیارات سے تجاوز پرSHOاور کانسٹیبل معطل

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس پی جڑانوالہ ضیاء الحق نے مس کنڈکٹ اور اختیارات سے تجاوز پر ایس ایچ او لنڈیانوالہ سب انسپکٹر حق نواز اور کانسٹیبل عبدالرئوف کو معطل کر دیا ۔ سب انسپکٹر حق نواز اور کانسٹیبل عبدالرئوف کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ مبینہ طور پر ایس ایچ او حق نواز اور کانسٹیبل عبد الرئوف کی ملزم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او بلال عمر کی ہدایت پر ایس پی جڑانوالہ نے یہ کارروائی عمل میں لائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں