فاروق آباد میں ملاوٹی ہلدی سے بھرارکشہ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محلہ فاروق آباد میں چھاپہ مار کر مضرصحت’ ملاوٹی ہلدی سے لوڈ رکشہ پکڑ لیا’ 800 کلو سے زائد ہلدی قبضہ میں لیکر ڈرائیور کو حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر بلال یونس نے بتایا کہ محلہ فاروق آباد میں دوران چیکنگ مشکوک لوڈر رکشہ کو چیک کیا تو اس میں بھاری مقدار میں ملاوٹی ہلدی پائی گئی۔ رکشہ ڈرائیور شہزاد کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکا اور مضرصحت ملاوٹی ہلدی قبضہ میں لیکر تلف کر دی اور تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں ملاوٹی ہلدی کا کاروبار کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں