نوجوان نے قبرستان میں محبوبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 439 گ ب فتح ریحان قبرستان میں نوجوان نے مبینہ طور پر محبوبہ کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر لواحقین کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کروانے کی یقین دہانی پر نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 439 گ ب فتح ریحان قبرستان میں مرد وخاتون کی نعشیں برآمد ہوئیں تھی۔ مرد کی شناخت میاں تجمل سکنہ محلہ اشرف آباد اور لڑکی کی شناخت روبینہ سکنہ محلہ اسلام آباد کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں میں دوستی تھی۔ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان نے پہلے لڑکی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بعدازاں لواحقین کی طرف سے قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی پر 174 ت پ کی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں