کینال روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کینال ایکسپریس وے پر ٹریفک کا بہائو کنٹرول کرنے کیلئے حرکت میں آگئی-ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے اس ضمن میں نجی سکولز مالکان کو آن بورڈ لے لیا-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں نجی سکولز مالکان کو ضلعی انتظامیہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور صبح اور دوپہر کے اوقات کار مختلف رکھنے کے احکامات جاری کیئے۔ کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے کینال ایکسپریس وے پر قائم سکولوں کی انتظامیہ کو بسیں خریدنے یا کرایہ پر لینے کی تجویز سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں ان کا کہنا تھاکہ اوقات کار میں 15سے 20منٹ کا فرق لازمی ہونا چاہیے۔ نجی سکولوں کے پارکنگ نقشہ جات کی جانچ پڑتال کی جائیگی-اجلاس میں سی او ایجوکیشن وقاص احمد،ٹریفک پولیس کے نمائندہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں