رمضان میں ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (انصاف گروپ) رانا طیب خا ں،صدر حاجی منظور قادر،سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، سیکرٹری فنانس عبدالحسیب پراچہ، سیکر ٹری نشرو اشاعت رانا زبیر اوردیگر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالی کی طرف سے امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم نعمت اور نیکیوں کا موسم بہار ہے، جس میں اللہ تعالی کی خاص رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں اور یہ روحانی ترقی و تربیت کا بھی مہینہ ہے جس میں تزکیہ نفس اور گناہوں سے معافی کا بہترین مواقع ملتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روزہ صرف کھانے پینے اورخواہشات سے رکنے کا نام نہیںبلکہ یہ تقوی، صبر، اخلاص اور اعمالِ صالحہ کی عادت ڈالنے کا ذریعہ ہے، روزے کی روحانی برکات تبھی حاصل ہوں گی جب ہم اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں، جھوٹ، غیبت اور فضول مشاغل سے بچیں اور اپنی زندگی کو اللہ اور اس کے رسول ۖ کی تعلیمات کے مطابق گزاریں انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہینہ صبر، ایثار، قربانی اور دوسروں کے دکھ درد کو سمجھنے کی تربیت دیتا ہے، اس لیے ہمیں عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور ان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ رمضان المبارک کی حقیقی برکتیں حاصل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں