ٹوبہ میں گرانفروشی پر298دکانیں سیل،52افراد گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی قیادت میں 48 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 19,285 مقامات پر انسپکشن کی گئی، جہاں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایکشن لیا گیا۔ مجموعی طور پر 160,500 روپے جرمانہ، 298 دکانیں سیل اور 52 افراد گرفتار کیے گئے۔تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 6,722 انسپکشنز، 75,000 روپے جرمانہ، 128 دکانیں سربمہر اور 33 گرفتار، تحصیل گوجرہ میں 5,466 انسپکشنز، 28,000 روپے جرمانہ، 76 دکانیں سیل اور 10 گرفتار، تحصیل کمالیہ میں 3,513 انسپکشنز، 19,500 روپے جرمانہ، 54 دکانیں بند، جبکہ تحصیل پیرمحل میں 3,584 انسپکشنز، 38,000 روپے جرمانہ، 40 دکانیں سیل اور 9 گرفتار کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ مارکیٹوں میں قیمتوں کی سخت نگرانی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی دو شفٹوں میں تعیناتی کر دی گئی ہے۔ عوام کسی بھی شکایت کی فوری اطلاع دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں