CPO کی اقبال سٹیڈیم آمد سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کا اقبال سٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی سیکیورٹی کے حوالہ سے دورہ۔ اس موقع پر سی ٹی او فیصل آباد ا،ایس پی لائلپور ڈویژن اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے اقبال سٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی سیکیورٹی کے حوالہ سے سٹیڈیم اور اس کے گردونواح کا دورہ کیا۔ سٹیڈیم کے اندر، باہر اور تمام گیٹس پر موجود ملازمین کو ڈیوٹی کی حساسیت سے آگاہ کیا ۔ سٹی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ہر آنے والے شخص کی فردافردامختلف مقامات پر تلاشی لیتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہونے دیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ عوام الناس کے ساتھ اچھا رویہ اپناتے ہوئے خوش اسلوبی سے پیش آئیں ۔ ہلٹربازی کرنے والے افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر کھلاڑیوں اور عوام کی حفاظت کیلئے 1136سے زائدافسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ایلیٹ، ڈولفن فورس ‘ ایگل اسکواڈ کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم کے گردو نواح گشت کریں گی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں گے ۔ ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو غفلت لاپرواہی برتنے پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں