اقبال سٹیڈیم میں میچز27 مارچ تک کھیلے جائیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB)کے زیر اہتمام ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری ہونے کے بعد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والے فائنل میچ سمیت23میچز کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے محکموں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے پری میچز انتظامات کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو فوکل پرسن جبکہ انتظامات کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، محکمہ صحت، واسا، پی ایچ اے، میونسپل کارپوریشن، سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی،سول ڈیفنس،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرسمیت دیگر متعلقہ محکموں کا ڈیوٹی نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ اقبال سٹیڈیم میں میچز 14تا 27مارچ 2025 تک کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں