مریم نواز کی غریب خاندانوں کو دس ہزار کی عیدی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے متحرک ہونے کے بعد مہنگائی میں کمی اور غریب عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ مریم نواز شریف پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے عید سے قبل غریب خاندانوں کو 10ہزار روپے عیدی دی ہے تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ چینی قیمت پر سٹہ بازی کی جاتی ہے یوٹیلیٹی سٹورز اور رمضان بازاروں میں 130روپے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کی قلت نہیں ہورہی ، چینی کی قیمت جب باہر سے زیادہ ہوگی چینی درآمد ہوگی، توملک میں چینی کی قیمت عالمی مارکیٹ اور ٹرانسپورٹیشن خرچ کے برابر ہو گی۔ گنے کی قیمت کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں