ٹوبہ میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،15روز میں282افراد گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کرتے ہوئے15روز میں 126,058 مقامات کا معائنہ کیا، 11لاکھ ر و پے سے زائد کے جرمانے عائد کیے اور 282 افراد کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں پرائس کنٹرول مہم مزید تیز کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبا مسیح کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز عارف حسین نے بریفنگ دی۔رپورٹ کے مطابق، تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3لاکھ 47ہزار، گوجرہ میں 2لاکھ 85ہزار، پیرمحل میں 3لاکھ 69ہزار اور کمالیہ میں 98,500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے اور عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں