فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے اس کی روک تھام کیلئے حکومت کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کو متبادل کاروبار کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ یہ خونی کھیل بند بھی ہوجائے اور اس سے وابستہ لوگ بے روزگار بھی نہ ہوں ان خیالا ت کا ایم ایس ایف پنجاب کے سابق صدر سجاد احمد خا ں نے کیا انہوں نے کہا کہ شہروں میں پتنگ بازی کی وجہ سے ڈور پھرنے’ چھتوں سے گرنے کے واقعات میں بچے زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیںسجاد احمد خاں نے کہا کہ حکومت تمام اضلاع کے ایس ایس پی صا حبا ن کو سختی سے ہدایت جاری کرے کہ وہ اس خونی کھیل کو بند کرانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں تاکہ کی جان نہ جائے انہوںنے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ چھتوں سے گر کر معصوم بچے عمر بھر کیلئے معذور ہوجاتے ہیں جو والدین اور معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں ۔



