2منشیات فروشوں کو 20/20 سال قید وجرمانے کی سزائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے تھانہ ستیانہ کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو منشیات سمگلرز کو بیس بیس سال قید اور مجموعی طور پر 16لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرمان کو مزید ایک ایک سال قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ستیانہ پولیس نے گزشتہ برس منشیات فروشوں غلام رسول اور عبدالرحمن کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں چرس برآمد کی تھیں اور چالان مکمل کر کے فاضل عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر دونوں منشیات فروشوں کو بیس بیس سال قید اور آٹھ آٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں