ڈاکو بے قابو،آج پھر75وارداتیں،لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 75 سنگین وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے ورغلا کر 6خواتین اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ سیف آباد کے دانش کی ہمشیرہ (آ) کو نامعلوم’ نشاط آباد کے علاقہ محلہ حیدرآباد کے قیصر کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم’ صدر کے علاقہ 225 رب کی حمیرا بی بی کی بیٹی (س) کو فتح شیر وغیرہ’ ڈجکوٹ کے علاقہ 275 رب کے نذیر کی بیٹی (الف) کو ملزمان زوہیب وغیرہ’ ٹھیکری والا کے علاقہ 241 رب کی (س) کو ملزمان چن وغیرہ’ جڑانوالہ کے علاقہ اڈا اواگت کے امجد کی بیٹی (ف) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ مدینہ ٹائون کے علاقہ مجاہد ہسپتال کے قریب بابر علی کے بھائی مدثر’ صدر کے علاقہ 241 رب کے بلال کا والد خالد گھر سے کام پر گئے، واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ نیو سول لائن کے علاقہ سے مصطفی سے 85ہزار’ فون’ جھنگ روڈ پر رمضان سے 30ہزار’ فون’ شیخ کالونی کے قریب کاشف سے 37ہزار’ فون چھین لیا’ رشیدآباد کے رضوان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ڈیرہ سائیں قبرستان روڈ پر حسن رضا سے 10ہزار’ فون’ غلام محمد آباد کے شاہد سے 17ہزار’ طلائی انگوٹھی’ غلام محمد آباد مین بازار کے راشد سے 40ہزار’ فون’ رفیق کالونی کے امیر حمزہ سے 8ہزار وفون’ نعمت آباد کے بشیر بخاری سے نقدی’ فون’ جمیل پارک کے قریب عظمیٰ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ نورپور میں رانا محمد حسن سے 80ہزار’ بسم اﷲ نور پور کے آصف اقبال کے گھر سے لاکھوں لوٹ لیے’ 190 رب کے معراج دین سے 20ہزار’ فون’ شیخوپورہ روڈ پر عمیر اسرار سے 25ہزار’ فون’ کینال روڈ پر اشفاق سے 38ہزار’ فون’ نورپور کے اختر علی سے جھپٹا مار کر فون’ لائلپور مارکی کے باہر تیمور سے نقدی’ فون’ منصورآباد کے خالد محمود سے پرس چھین لیا’ حمید چوک میں شکیل سے نقدی’ فون’ گٹ والا کے قریب زاہد علی سے 10ہزار’ فون چھین لیا گیا’ رسول پارک کے قریب بلال سے فون’ یوسف آباد کے غلام مرتضیٰ کے گھر سے سولر پلیٹس چوری’ باغ والی پلی کے قریب اسلم سے پرس’ محلہ گارڈن کے نعیم سے نقدی’ فون’ بھائی والہ کے عبدالستار سے نقدی’ کلائی گھڑی’ سمانہ پل کے قریب عبدالرزاق سے نقدی’ فون’ بوہڑ چوک کے قریب عبدالرئوف سے سوا دو لاکھ روپے’ احمد نگر میں عثمان کے گھر کا صفایا کر دیا’ نجف کالونی کے عارف سے 30ہزار’ 258 ر ب کے عرفان سے 47ہزار’ فون’ منصورآباد کے شکیل سے 75سو روپے’ فون’ کریم ٹائون کے احتشام سے جھپٹا مار کر فون’ 60 ج ب کے مقبول کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ بائی پاس بسم اﷲ ہوٹل کے قریب عمر دراز سے 18ہزار چھین لیا’ انار کلی بازار کے قریب نعیم سے 30ہزار روپے’ فون’ 62 گ ب کی عفت ناز سے پرس’ 74 گ ب کے تجمل سے 10ہزار’ فون’ 266 رب کے عرفان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری’ 97 رب کے اشفاق سے نقدی’ فون’ 423 گ ب کے آصف سے 5لاکھ چھین لیے’ 497 گ ب کے عثمان سے ساڑھے آٹھ لاکھ چھین لیے’ 469 گ ب کے بوٹا سے 25ہزار’ فون’ 438 گ ب کے امجد سے 10ہزار’ 480 گ ب کے اسد کے ڈیرہ سے 2بکرے’ 214 گ ب کی عابدہ پروین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان لوٹ لیاگیا۔ علاوہ ازیں خدمت مرکز سے ابرار حسین’ سیلانی مرکز مدنی سنٹر سے عباس علی’ کارخانہ بازار سے شمس علی’ ضلع کچہری سے فیصل میمن’ ڈگلس پورہ کے محمد احمد’ گلستان کالونی کے زبیر اشرف’ شیخوپورہ روڈ سے حمید’ الفتح پلازہ سے عابد علی’ کوہ نور پلازہ سے شکیل’ کھجور والا باغ کے قریب عتیق’ ملت روڈ سے ناصر’ محلہ الطاف گنج سے عادل’ لال مل چوک سے اسد امداد’ ریلوے کالونی سے ارسلان’ سرسیدٹائون سے سید کمیل عباس’ سمن آباد کے سعد’ فرید ٹائون کے شاہد علی’ 240 گ ب کے امیر حسین’ نادرا آفس جڑانوالہ سے احمد علی’ صالح امین’ 229 رب کے محمد علی’ 194 رب کے رمضان’ 423 گ ب کے آصف’ قصبہ تاندلیانوالہ کے حافظ عبداﷲ اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں ناکام ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں