اقبال سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے امکانات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)اقبال اسٹیدیم فیصل آباد میں تقریبا ً17سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ واپس آنے کا امکان روشن ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ 25مئی سے چار جون کے درمیان پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچ فیصل آباد میں کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اس گرائونڈ میں آخری انٹر نیشنل میچ اپریل 2008میں بنگلہ دیش کے خلاف ہی کھیلا گیا تھا ۔ اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ یہاں ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں