آسٹریلوی سٹار کرکٹر ڈیوڈوارنر کا سیاست میں آنے کا اعلان

کنبیرا (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے سابق سٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی میچوں میں فتح دلوانے والے ڈیوڈ وارنرنے کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں اپنی دلچسپی ظاہر کرنے کے بعد اپنے بہت سے سوشل میڈیا فالورز کو دنگ کر دیا۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے ہیں،وارنر نیانکم ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی بڑھانیکا اپنا ارادہ پوسٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں