رمضان کا آخڑی عشرہ،بازاروں میں رش بڑھ گیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) رمضان کے آخری عشرے کا آغاز ہوتے ہی شہریوں کی جانب سے عید خریداری میں تیزی آگئی۔ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کی بھی عید کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، فیصل آباد سمیت ملک بھر کے بازاروں میں مرد اور خواتین اپنی اپنی پسند کی چیزیں خریدنے نکل آئے، ہر طرف رش ہی رش بڑھ گئی، بچوں نے بھی اپنی پسند کی خوب خریداری شروع کر دی ہے ۔دوسری طرف دکانداروں نے بھی اشیاء کی خودساختہ قیمتیں بڑھا دی ہیں ، اشیاء کے منہ مانگے دامن وصول کئے جا رہے ہیں ۔اچانک مہنگائی بڑھنے سے شہر ی پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران لوگوں کی جانب سے عیدالفطر کی خریداری کرنا معمول ہے اور ہر سال کی طرح امسال بھی فیصل آباد بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں لوگوں کا رش نظر آ رہا ہے مگر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ بالخصوص غریب اور متوسط طبقہ عید کی خریداری کے لیے بھی پریشان دکھائی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں