قومی بلائنڈ خواتین ٹیم 17اپریل کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) قومی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں شرکت کے لئے 17 اپریل کو اسلام آباد سے آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوگی، دونوں ممالک کے مابین پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان اور آسٹریلیا خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 میچوں پرمشتمل سیریز 18 سے 26 اپریل تک کھیلی جائے گی ۔سیریز کے تمام میچز برسبین کرکٹ سٹیڈیم آسٹریلیا میں ہوں گے’ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی 6 سے 15 اپریل تک لاہور میں لگایا جائے گا جس میں سیریز کے لئے منتخب شدر17کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کو کوچز عبدالرزاق، بختاور اقبال اور ٹرینر شاہدہ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں