مختلف مقامات پر مسلح افراد کی فائرنگ سے4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی اور عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر 4افراد کو لہولہان کر دیا، مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، رضاآباد میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان شاہد حفیظ وغیرہ نے گولیاں مار کر محمد علی کو زخمی کر دیا۔ 209 رب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان فیضان وغیرہ نے فائرنگ کر کے سبطین’ جڑانوالہ کے علاقہ 53 گ ب کی ندا نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے پر مسلح ملزمان حبیب وغیرہ نے گھر داخل ہو کر افضل کو گولیاں مار دیں۔ علاوہ ازیں تھانہ صدر کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی ہونے پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے ریاض کو گولیاں مار کر زخمی ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں