پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل شاہد السلام معطل

اسلام آباد (بیورو چیف) پاکستان سپورٹس بورڈ میں اختیارات کے غلط استعمال کا معاملہ، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم آفس کی ہدایت پر سخت ایکشن لیتے ہوے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل شاہد السلام کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہد السلام کو اعلیٰ حکام کو گمراہ کرنے پر معطل کیا گیا جن پر عائد الزامات کی قومی ایجنسیز تحقیقات کر رہی ہیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے شاہد السلام کی معطلی کا آرڈر جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں