پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدوربلوچستان میں قتل

قلات (بیوروچیف) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4مزدوردم توڑگئے۔لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے فائرنگ سے 4مزدورں کو نشانہ بنایا ، مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے، فائرنگ سے مرنیوالے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ذرائع کے مطابق مزدوروں میں 3کا تعلق صادق آباد اور 1 کا تعلق رحیم یارخان سے ہے، مرنے والے مزدور صادق آباد سے خضدار میں بورنگ کا کام کرنے کے لیے گئے تھے جن کی شناخت منور ،ذیشان، امین ،اور دلاور کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب ورثا کا کہنا تھا کہ مزدورں کی لاشیں کوئٹہ کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں مقتولوں کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے آبائی علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بی ایل اے کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانیوالی جعفر ایکسپریس پر بھی حملہ کیا تھا، جس میں 30سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں