چیف ایگزیگٹو آفیسر کا THQہسپتال کمالیہ کا وزٹ

کمالیہ( نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاصم بھی ان کے ہمراہ تھے ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف نے ہسپتال کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی ڈاکٹر عدیل عارف نے سی ای او ہیلتھ کو بتایا کہ پیڈز ایمرجنسی کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے شوگر کے مریضوں کو بغیر ٹوکن اور لائن میں لگے بغیر انسولین فراہم کی جا رہی ہے اور اب انسولین کے ساتھ ساتھ انسولین سرنجز بھی دی جا رہی ہیں ایمرجنسی میں ادویات کا کچھ مسئلہ ہے جس کو آنے والے ہفتے میں حل کر دیا جائے گا صحت سہولت کارڈ پر تمام مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں ڈاکٹر کاشف ندیم نے ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور ان کے تمام مسائل حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق حل کیے جائیں اس موقع پر ایڈمن آفیسر علی تسارم ،ایچ آر آفیسر وسیم ڈوگر، مس سارا ہیڈ نرس اور دیگر بھی ہمراہ تھے ڈاکٹر کاشف ندیم نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عدیل عارف کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں