سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیڈمک کے علاقہ میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا محنت کش اختر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 12مارچ کو فیڈمک میں مشروب ساز کمپنی کے سکیورٹی گارڈ عاصم کا کسی بات پر محنت کش اختر سے جھگڑا ہو گیا تو سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے اختر کو زخمی کر دیا تھا۔ جو گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں