شوہر کے ہاتھوں بیوی،مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں ،بیٹی بہو لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈھڈی والا میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی اور بہو جبکہ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، تفصیل کے مطابق 214 رب ڈھڈی والا کے رہائشی محمد اشرف نے بتایا کہ اسکی اہلیہ کوثر بی بی کا کسی بات پر ملزم ذیشان عرف شانی سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تو مشتعل ملزم شانی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر گھر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے اسکی اہلیہ کوثر بی بی’ بیٹی رضیہ بی بی اور بہو کائنات کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ جبکہ بچیانہ کے علاقہ 563 گ ب کی رہائشی شمیم بی بی نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے پر اس کے شوہر صدی احمد نے ٹوکے کے وار کر کے بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں