ڈاکوؤں نے نقدی چھین کر دودھ فروش کو قتل کردیا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دودھ فروش موقع پر دم توڑ گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 77ج ب ملاں پور کے قریب دودھ فروش گھر واپس جا رہا تھا کہ 2نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے دودھ فروش سرور نامی شخص پر فائرنگ کر دی جس کے باعث دودھ فروش موقع پرچل بسا، ڈاکونقدی رقم چھین کر فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا واقع کا نوٹس ایس پی اقبا ل ڈویژن اور ایس ڈی پی او صدر موقع پر پہنچ گئے۔ سی پی او فیصل آبا دکے حکم پر ڈاکوئوں کی فوری گرفتاری کیلئے ایس پی اقبال ڈویژن کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقع سزا دلوائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں