حضرت علی نے آپ ۖ کی آغوش میں پرورش پائی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)نامور کشمیری تاجر لیڈر وکونسلر یوسی ملوٹ چوہدری قدیر احمد جٹ کشمیری نے کہا کہ فاتح خیبر حیدر قرار ابو تراب سیدنا علی المرتضی کی سیرت مبارکہ اور طرز حکمرانی رہتی دنیا تک مشعل راہ رہے گی رب کریم ہمیں جناب شیر خدا سیدنا خضرت علی المرتضی کی حیات طیبیہ کے ہر پہلو پر عمل کرنے کی توفیق دے حضرت علی رضی اللہ عنہ شیر خدا کی شجاعت و بہادری اور دانش و علم کا احاطہ کرنا بہت مشکل ہے۔ بچپن سے نہ صرف حضور ۖ کے ساتھ رہے بلکہ آپ ۖ ہی کی آغوش محبت میں پررش پائی۔مشکل اور پیچیدہ معاملات و مسائل کا حل نکالنے میں آپ رضی اللہ عنہ کا کوئی ثانی نہ تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ کو بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ نبی کریم ۖ نے دنیا و آخر ت دونوں جگہ پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنا بھائی فرمایا۔جنگ خیبر میں آپ رضی اللہ عنہ نے شجاعت و بہادری کے وہ جوہردکھائے جن کا ذکرہمیشہ باقی رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں