غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا

چنیوٹ(نامہ نگار)ایک اور ہوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ موضع مہتے میں مبینہ طور پر خاوند نے غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ارشاد بی بی کے نام سے ہوی ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد تھانہ رجوعہ پولیس نے مقدمہ زیر دفعہ 302, 311 ت پ درج کر لیا پولیس ذراع کے مطابق ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ایف آی آر کے مطابق مقتولہ کچھ عرصہ قبل گھر سے بھاگ گی تھی جس کے بعد اس کا شوہر صلح کر کے اسے گھر واپس لایا اور گزشتہ روز اس نے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں