2تیز رفتار موٹر سائیکلوں کا آپس میں تصادم،دونوں سوار جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتاری کا انجام، ڈرائی پورٹ واہگے والا روڈ پر چندیاں تلاواں کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے دونوں سوار جاں بحق ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حمید ٹائون کا رہائشی 18سالہ اسماعیل موٹرسائیکل پر شہر کی طرف آ رہا تھا جبکہ مانانوالہ کا رہائشی 40سالہ عبیدالرحمن موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ جب وہ ڈرائی پورٹ روڈ پر 197 رب بھاگے والا روڈ پر چندیاں تلاواں کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور آمنے سامنے سے ایک دوسرے سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکلیں ٹکرانے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دونوں موٹرسائیکلیں کے اگلے حصے تباہ ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لانے کی کوشش کی لیکن دونوں راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، تاہم ملت ٹائون پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں