سابق SHOتھانہ روشن والا وسیم ساہو کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایس ایچ او تھانہ روشن والا سب انسپکٹر وسیم ساہو کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ ملنسار’ ہمدرد’ شفیق اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں، مرحومہ کی نمازجنازہ آج 24مارچ 2025ء بروز سوموار کو تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ ان کے آبائی گائوں 644 گ ب، صوفی دی کوٹھی میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں پولیس افسران سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں