فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن دنیاوی لالچ سے ہٹ کر فلاح عامہ کا کام جاری رکھے گی ،محمد صادق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مسلم یتیم خانہ کے بچوں کے اعزازمیں افطارڈنرکے موقع پرمہمان خصوصی صدر انجمن اسلامیہ پرویزخالدشیخ ، صدرپروفیشنل فوٹو جرنلسٹس محمدصادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایسوسی ایشنوں او ر فلاح اداروں کا اصل مقصد دوسروں کی زندگی میں روشنی لانی ہوتی ہے اسی جذبہ کے ساتھ فلاح عامہ اور مخلوق خدا کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا جاناچائیے انسانیت کی معراج اسی میں ہے کہ وہ اپنی ذات سے ددسروں کے دکھ درد میں شریک ہو اوران کی زندگی میں آسانیاں لانے کے لیے کردار ادا کرے پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن بلاشبہ ایک تاریخ ساز ایسوسی ایشن ہے جو دنیاوی لالچ سے ہٹ کرممبران اور فلاح عامہ کا کام کر رہی ہیں جس کی فلاح عامہ اور مخلوق خدا خدمات کا پریس کلب اور صحافتی تنظیمیں، فوٹو جرنلسٹس معترف ہے اور اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کی روحانی برکات تبھی حاصل ہوں گی جب ہم اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں، جھوٹ، غیبت اور فضول مشاغل سے بچیںانھوں نے مزیدکہاکہ عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور ان کی مدد کرنی چاہیے جب لوگوں کے مسائل سے درست طریقہ سے آگہی مل جاتی ہے تومسائل حل ہوجاتے ہے یہ ایک منظم پاکیزیادہ مفیداوروسعت کی حامل طریقہ ہے اور اپنی تمام تر توانائیاں کاز کوآگے بڑھانے میں صرف کریں گے کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اندرپوشیدہ صلاحیتوں کوستعمال کرنے کی ہمت اورجستجو پیداکریں تقریب سے جنرل سیکر ٹری سعید سومی، سینئر نائب صدرچوہدری امین ، انیس صدیق ،غلام مصطفےٰ، اکرم وکی،آصف غوری،اقبال کریمی،شوکت سلطان بٹ،محمدبلال،محمدراشدودیگرنے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں