فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) خود کو ایم این اے ظاہر کر کے خاتون کو بلیک میل اور دھمکیاں دینے والا پکڑا نہ جا سکا، بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی نواب چوک کے رہائشی جو اد نے بتایا کہ اوباش ملزم راشد عرفان نے کسی طریقہ سے اس کی ہمشیرہ کا موبائل نمبر حاصل کر لیا۔ خو د کو ایم این اے ظاہر کر کے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرتا رہا اور کئی مرتبہ اس کے نمبر سے رقم بھی منگوائی ، مذکورہ ملزم کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر اس کو بتایا تو اس نے ملزم راشد سے رابطہ کر کے بری حرکات سے منع کیا تو ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔




