زائد المیعاد اور مضر صحت اشیاء کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

چنیوٹ(نامہ نگار)عید کی آمد کے پیش نظر مضر صحت اور ایکسپائرڈ مصنوعات فروخت کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمدقاسم رضا کی زیر نگرانی کریانہ سٹور سے عید کی سپلائی کے لئے زائد المیعاد مصنوعات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔ دکان کو موقع پر سیل کر کے 500 لیٹر سے زائد ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس اور 20 کلو سے زائد مختلف ایکسپائرڈ مصنوعات کو موقع پر ضائع کرادیا گیا۔فوڈ پوائنٹس کی کڑی نگرانی بھی جاری ہے اور 4 فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اور ممنوع اجزاء کے استعمال پر 71500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں