کراچی (بیوروچیف) سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔




