ریلوے اسٹیشن چوک کے سگنلز خراب،ٹریفک جام،وارڈنز غائب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے اسٹیشن چوک کے ٹریفک سگنلز خراب’ ٹریفک وارڈن غائب’ ٹریفک جام روزمرہ کا معمول بن گئی’ شہری حلقوں کا ارباب اختیار سے شہر کے اہم چوراہے ریلوے اسٹیشن کے ٹریفک سگنلز جلد درست کروانیکا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق شہر کے اہم اور بڑے ریلوے اسٹیشن کے ٹریفک سگنلز کئی روز سے خراب ہیں جبکہ مذکورہ چوک میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں۔ ٹریفک سگنلز خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا اور لڑائی جھگڑے بھی روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کی بھی بھرمار ہو چکی ہے اور حادثات کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی طرف سے ریلوے اسٹیشن چوک میں ٹریفک وارڈنز کو تعینات نہ کیا گیا یہاں پر کوئی ٹریفک وارڈن نظر نہیں آتا۔ شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ’ ضلعی پولیس اور سی ٹی او سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن چوک کے ٹریفک سگنلز کو فی الفور درست کروائے جائیں اور ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ ٹریفک کے بہائو کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں