الرزق سپر مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ،ائیر کنڈیشنز کی کیپسٹی ڈبل کردی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال پرل سٹی سرگودھا روڈ میں کھلنے والی ”الرزق سپر مارکیٹ” میں خریداری کیلئے آنیوالے لوگوں کا ریکارڈ قائم ہو گیا، چھوٹے’ بڑے’ بچے’ بڑے اور خاص طور پر خواتین کی زبان پر ”الرزق سپر مارکیٹ” میں موجود لوکل اور امپورٹڈ برانڈز کی اشیاء کے تذکرے، ”الرزق سپر مارکیٹ” کی انتظامیہ نے خریداروں کے جم غفیر (ریکارڈ رش) کو مدنظر رکھتے ہوئے ائیرکنڈیشن کی کیپسٹی ڈبل کر دی، جس کے باعث ماحول ”یخ” ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ”الرزق سپر مارکیٹ” کی افتتاحی تقریب میں توقع سے زیادہ لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا، لوکل اور امپورٹڈ برانڈز کیساتھ ساتھ الیکٹرانکس کے سامان’ ملٹی میڈیا’ فینسی جیولری’ پرس’ ہینڈبیگ’ میک اپ کے سامان’ ہیئر کیئر پرفیومز’ زنانہ’ مردانہ’ بچگانہ ملبوسات’ کھیلوں کے سامان’ گراسری’ گوشت وغیرہ کی خریداری 30فیصد تک رعایت رکھی گئی، جس کے باعث خریداروں کا جم غفیر پرل سٹی میں موجود ”الرزق سپر مارکیٹ” میں آ گیا۔ لوگوں کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر خریداری کی، حد سے زیادہ رش کی وجہ سے ”الرزق سپر مارکیٹ” کے ائیرکنڈیشن وقتی طور پر جواب دے گئے جس پر ”الرزق سپر مارکیٹ” کے سی ای او نعمان اقبال اور ڈائریکٹر شاہمان اقبال نے فوری طور پر ناصرف ان ائیرکنڈیشن کو چالو کروایا بلکہ اخراجات کی پرواہ کیے بغیر ائیرکنڈیشن کی کیپسٹی ڈبل کروا دی۔ جس کے باعث ماحول ”یخ” ہو گیا اب لوگ اس ”یخ” ماحول میں پُرسکون ہو کر خریداری کر رہے ہیں اور ”الرزق سپر مارکیٹ” میں موجود ضرورت زندگی کی تمام اشیاء پر ہونیوالی 30 فیصد والی رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ خریداروں کی رہنمائی کے لیے ”الرزق سپر مارکیٹ” کے مالکان کے ساتھ ساتھ جی ایم آپریشنز بلال خالد اور ان کی ٹیم ہر لحاظ سے چوکس ہے اور خریداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ چند دنوں میں ہی ”الرزق سپر مارکیٹ” کی دھوم مچ گئی ہے اور خریداروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں