قتل کے وقوعہ میں ملوث 2ملزمان24گھنٹوں میں گرفتار

سرگودھا (بیوروچیف) تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار ‘ ایس۔ایچ۔او فضل قادر کی محنت اور قابلیت سے قاتل قانون کے شکنجے میںآگئے’ ڈی۔پی۔او سرگودھا کی sho فضل قادر کو شاباش’ گزشتہ دنوں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے قتل کی واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا سفاک قاتلوں نے 13 بلاک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فائرنگ کرکے محسن نامی شخص کو ناحق قتل کر دیا تھا’ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ڈی پی او صہیب اشرف نے پولیس کو مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر اے۔ایس۔پی۔سٹی انعم شیر اور sho تھانہ سٹی فضل قادر نے جدید و روایتی طریقہ کار اپناتے ہوئے ملزمان صدام اور اسکے ساتھی وقاص کو 24 گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا قاتلوں کو گرفتار کرنے پر مقتول کے ورثا کا پولیس افسران خصوصا تھانہ سٹی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین ورثا کی پولیس کے حق میں نعرے بازی۔ افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے بہترین کاروائی پر ڈی پی او نے اے ایس پی سٹی انعم شیر، ایس ایچ او سٹی انسپکٹر فضل قادر اور انکی ٹیم کو شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں