فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سہولیات مہیا کرنا ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی محمداکرم انصاری سے ان کے حلقہ نیابت میں مسائل اور ان کے پائیدار حل کے حوالے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو واٹر سپلائی ا ور سیوریج کی معیاری سروسز فراہم کررہا ہے جبکہ سروسز ڈلیوری میں مزید بہتری کے لئے نئی مشینری فلیٹ میں شامل کی جارہی ہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے لئے 5 نئی جدید ریموٹ کنٹرول مشینیں خریدی جارہی ہیں جس سے تنگ اور گہری سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ میں آسانی ہو گی جس سے شہریوں کے نکاسی آب کے مسائل حل ہو سکیں گے۔ سابق رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری نے غلام محمد آباد میں رحمان مسجد کے قریب سیٹلڈ ہونے والی سیوریج لائن کی بحالی بارے دریافت کی جس پر ایم ڈی واسا نے غلام محمد آباد اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج مسائل کے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید غنی ، ڈائریکٹر آپریشنز مخدوم بابر ، ڈائریکٹر ڈرینج فرحان اکرم ، ڈائریکٹر واٹر ابوبکر رندھاوا و دیگر بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں