ڈویژنل صدر عوامی تحریک کی طرف سے افطار پارٹی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک ڈویژن فیصل آبادکے صدر رانارب نوازانجم کی طرف سے افطارپارٹی کی تقریب سے حاجی محمدامین القادری،پروفیسرعارف صد یقی ، میاں کاشف محمودنے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آ ج معاشرے جس بے راہ روی اوراخلاقی انحطاط کی جانب گامزن ہے اس سے نکلنے کیلئے قرآن کے پیغام کو اپنانا ہوگا۔آج ہمیں غور کرنا ہوگا کہ ہماری نوجوان دن بدن نسل دین سے دور کیوں ہوتی جارہی ہے۔اگر بنظر غائر جائزہ لیں تو نوجوان نسل کی دین سے دوری میں جہاں والدین کی تربیت کا فقدان نظر آتا ہے وہیں مذہبی طبقے کا قوم و فعل میں تضاد بھی دین سے دوری کی بڑی وجہ ہے۔ہمارے تعلیمی اداروں میں پڑھایا جانے والا نظام بھی نوجوانوں کو دین سے دور کرنے کی وجہ ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی نسلوں میں قرآنی تعلیمات کو راسخ کرنے کیلئے والدین،مذہبی طبقات اورتعلیمی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔تقریب میںراناآصف جمیل،محمدبلال مصطفوی،صوفی محمدانور،رانا غضنفرعلی،سہیل مقصود،راناشاہنواز،غلام محمدقادری،عارف حسین نیازی،ظفراقبال ورک،رانا خرم،محمدحمزہ شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ والدین اپنے کردار وعمل کے زریعے نوجوانوں کیلئے قابل تقلید نمونہ بنیں۔والدین اپنی اولاد کو محبت رسول کا درس دیں جبکہ تعلیمی اداروں کے نصاب میںقرآن فہمی اورسیرت رسول کے مضامین شامل کئے جائیں۔دینی اوردنیاوی تعلیم کو یکجا کیا جائے۔جب تک تربیت کرنے والے خود گفتار سے نکل کر کردار کو نہیں اپنائیں گے نوجوان نسل دین سے دور ہوتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دورِ انحطاط میں منہاج القرآن دنیا بھر میں قرآنی فکر کے زریعے نوجوانوں کی تربیت اوررہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں