ستھرا پنجاب مہم کے تحت کمالیہ میں صفائی کا عمل تیز کردیا گیا

کمالیہ( نامہ نگار)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب تحصیل کمالیہ کے پروجیکٹ مینجر مدثر احسان اور ایڈمن آفیسر علی جبران ڈوگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کمالیہ شہر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ شہر بھر سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہٹائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ صفائی کے اس عمل کو مزید مثر بنانے کے لیے شہریوں کا تعاون بے حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ کمالیہ کو ایک مثالی اور صاف ستھرا شہر بنایا جا سکے ۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ شہر کی خوبصورتی برقرار رہے ۔”شہریوں نے اس مہم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتر بنایا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں