خواتین کے تحفظ کیلئے لیڈیز پولیس کا بائی سائیکل سکواڈ متعارف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور ایس ایس پی آپریشن عمارہ شیرازی نے خواتین کی حفاظت اور تحفظ کیلئے پولیس اہلکاروں کا بائیسیکل سکواڈ متعارف کروا دیا۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں بائیسیکل پر سوار خواتین اہلکاروں نے گشت شروع کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد کے چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھ بازاروں کو وہیکل فری بنانے کے بعد ان بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالی بالخصوص خواتین کی حفاظت اور تحفظ کیلئے خواتین اہلکاروں پر مشتمل بائیسیکل سکواڈ کی ڈیوٹیاں لگا دیں تاکہ عیدالفطر کے موقع پر خریداری کیلئے آنیوالی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ بائیسیکل سکواڈ شہر کے آٹھ بازاروں کے ساتھ ساتھ اہم مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی ڈیوٹیاں سرانجام دے گا۔ تاہم گزشتہ روز خواتین اہلکاروں نے بائیسیکل پر شہر کے مختلف بازاروں میں گشت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں